حکومتی وزراء کی جانب سے ایک مسئلے پر مخلتف قسم کے بیابات سے جہاں قوم حیران ہوتی ہے وہیں وزراء کے اس عمل سے وزیراعظم عمران خان بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں.
اس جیسی خبر پڑھیں:
جب میں وزیراعظم بنوں گا تو وزیراعظم ہاؤس میں کون رہے گا؟ عمران خان نے اہم بیان دے دیا
عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزراء کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے یا پھر ان کو میڈیا میں خبروں کی زینت بن جانے کا شوق ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی بات ہو تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما یا وزیر مرضی کا بیان دے دیتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ روز قبل ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے دو وزرا فیاض الحسن چوہان اور علی زیدی کے بیان میں فرق نظر آیا جبکہ کرتاپور راہدری کے معاملے پر بھی وزراء کے مختلف بیانات سامنے آئے.
یکے بعد دیگرے بیانات کے بعد وزیراعظم نے وزراء کو ہر مسئلے پر بیان بازی سے روک دیا ہے اور یہ باور کروایا ہے کہ وہ اب صرف اپنی وزارت سے متعلق ہی بیانات دے سکیں گے.
اور کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر صرف وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہی بیان دے سکیں گے.