بائیک والوں کے لیے کراچی میں بڑی تبدیلی آ گیی

کراچی میں شارع فیصل پر سفر کرنے والے بائیکر ہوشیار خبردار ہوجائیں، بائیک لین میں چلیں، ہیلمٹ پہنیں، نہیں تو چالان ہوگا ۔

سماء کے نمائندے شاہنواز علی کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہر قائد میں شارع فیصل پر بائیک لین کی پابندی شروع کروادی۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے شہر کی دیگر مرکزی سڑکوں پر بھی بائیک لین بنائیں گے، ہر روز سڑک پر ہونے والے حادثات میں ہیلمیٹ نہ پہننے پر دو نوجوان جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

آگاہی مہم میں عملاً شریک ہوکر انہوں نے کہا کہ کہ موٹر سائیکل سوار بائیک لین میں چلیں اور ہیلمٹ پہنیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎