شیخ رشید پر گناہ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا

وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں سات دسمبر سے ریلوے میں شہری تین ماہ کی بکنگ کراسکیں گے، کہا کہ میں سگریٹ نہیں پیتا اسی لئے گناہ ٹیکس سے بچ گیا ۔


وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں 7دسمبر سے 3 ماہ کی بکنگ کروائی جاسکے گی، خواہش ہے کہ سوہاں سے اسلام آباد تک ریل ٹریک بن جائے۔

وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ حکومت کیلئے مخالف مضبوط لابیاں متحرک ہیں، اس میں شوگرمافیا بھی شامل ہے، اسد عمر بہترین کام کررہے ہیں ان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

سماء نے سوال کیا کہ کیا آپ پربھی گناہ ٹیکس لگ گیا آپ بھی سگار پیتےہیں تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گناہ ٹیکس کا اطلاق سگارپرنہیں ہوتا میں اس سے بچ گیا ہوں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎