وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے بتا دیا

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشین خاتون اول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ان کے بیٹے جیسے ہیں، کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈ سم ہیں لیکن میں انھیں نہیں جانتی ہوں۔


عمران خان کا ہاتھ کیوں پکڑا؟ ملائشین خاتون اول نے خود ہی بتا دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایک سٹار ہونے کے باوجود دو بار ملائیشیا آئے اور دونوں بار ہمارے گھر تشریف لائے۔

ملائشین خاتون خاتون اول کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرے لیے بیٹوں جیسے ہیں، وہ مجھے ماں کہتے ہیں، اس لیے ہاتھ پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے انھیں بتایا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم بھی ہینڈسم ہیں لیکن میں ان کو نہیں جانتی ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ملائیشیا کا دورہ کیا جہاں ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے عمران خان کا ہاتھ تھام کر تصویریں کھنچوائیں تھیں۔

ملائیشین خاتون اول سیتی حسما فوٹو سیشن سے قبل عمران خان سے مخاطب ہوئیں اور درخواست کی کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟ جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎