ہواوے کمپنی کی نائب سربراہ کینیڈا میں گرفتار

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کی نائب سربراہ کو امریکی تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت کینیڈا میں گرفتار کر لیا گیا۔

کینیڈین محکمہ انصاف کے ترجمان کے مطابق ’ہواوے‘ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بانی کی بیٹی منگ وانزو جو کہ کمپنی کی چیف فائننشل آفیسر اور وائس چیئرمین بھی ہیں کو امریکی انتظامیہ کی درخواست پر یکم دسمبر کو وینکووور سے گرفتار کیا گیا۔

کمپنی کی چیف فائننشل آفیسر کی امریکی عدالت میں جمعہ کو پیشی مقرر کر دی گئی ہے جہاں ان کے خلاف الزامات عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہواوے پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی پابندیوں کے باوجود امریکا میں تیار کی گئی اپنی مصنوعات کو ایران اور دوسرے ممالک سپلائی کیا۔

منگ جو کہ کیتھی اور سبرینا کے ناموں سے بھی پہچانی جاتی ہیں کو کینیڈا میں فلائیٹ کی تبدیلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎