ڈی جی خان: سیکیورٹی فورسز کی سرحدی علاقے میں کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا دہشتگرد زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی گشت کرنے والی ٹیم کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی افسر اور اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی اہلکاروں میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شامل ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎