آمریت کا سامنا کیا، پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا: بلاول

ہم اپنے اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں، ہم یو ٹرن نہیں لیتے: بلاول بھٹو۔ فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آمریت کا سامنا کیا، پھانسی کا پھندا چوما لیکن اپنے اصولوں پر کھڑے رہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نا ہم نے آمروں کے سامنے سر جھکایا اور نا یو ٹرن لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آمریت کا سامنا کیا، پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔

انہوں نے حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں، ہم یو ٹرن نہیں لیتے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎