یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوان فیاض چوہان کے شعر پر بھڑک اٹھے

ٹاؤن ہال لاہور میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری میں فیاض چوہان نے نوازشریف اور آصف علی زرداری پر شدید تنقید کی اور ایک شعر پڑھا جس پر حاضرین نے احتجاج شروع کردیا— فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر نوجوان بھڑک اٹھے۔

ٹاؤن ہال لاہور میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری میں فیاض چوہان نے نوازشریف اور آصف علی زرداری پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس کی مثال دیتے ہوئے اکثر ٹاک شوز میں یہ شعر پڑھتے ہیں کہ 'اس کے دولت مند ہونے کا باعث اس کا ابا تھا۔۔ سب حیران تھے کہ اس نے ایسا ابا کہاں سے لبا تھا'۔

اداکارہ نرگس اور میگھا وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان پر برس پڑیں

اس شعر پر ہال میں موجود نوجوان آگ بگولہ ہوگئے اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔ نوجوانوں نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎