ہم نےآمریت کا سامنا کیا، یو ٹرن نہیں لیا، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرادری نے نام لیے بغیر وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نےآمریت کا سامنا کیا،آمروں کے سامنے سرنہیں جھکایا، یوٹرن نہیں لیا ،پھانسی کا پھندا چوما، یوٹرن نہیں۔

اسلام آباد میں سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہم اصولوں پر قائم رہتے ہیں لیکن یوٹرن نہیں لیتے،دہشت گردوں کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا لیکن یوٹرن نہیں لیا، شہادت قبول کی مگر یو ٹرن نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں پر کھڑے رہتے ہیں، اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور قربانی دیتے ہیں مگر ہم یوٹرن نہیں لیتے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎