ڈالر 138.50 روپے کا ہوگیا، سونا مزید مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 442 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 271 پوائنٹس کی کمی سے 38889 پوائنٹس تک گر گیا۔ کاروبار میں بہتری کے باعث انڈیکس چار سو بیالیس پوائنٹس اضافے سے 39602 کی سطح پربند ہوا ۔

مزید پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ، سرمایہ کار محتاط

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 137.89 روپے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو اڑتیس روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔

صرافہ بازار میں سونا فی تولہ ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہو کر 64350 روپے کا ہوگیا۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎