پی سی بی کا پی ایس ایل کی طرز پر ایک نئی لیگ کروانے کا اعلان

نجی ٹی وی کے  باخبر ذرائع کے مطابق  پی سی بی نے پی ایس ایل کی طرز پر ویمن کرکٹ لیگ شروع کرانے پر غور شروع کر دیا ہے.


رپورٹ کے مطابق مذکورہ لیگ مستقبل کی خواتین کرکٹرز میں بھی نیا ٹیلنٹ لانے کا ایک روڈ میپ ہے.

ویمن کرکٹ لیگ کے حقوق بھیپی ایس ایل کی فرنچائزہی کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے.

پی سی بی ویمن ونگ کے سینئرجنرل منیجر شاہد اسلم کی نگرانی میں لائحہ عمل کے تحت2022 تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں مکمل طور پر تبدیلی لائی جائے گی.اس حوالے سے انڈر17 کی سطح پر اکیڈمی بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے. اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ویمن ’اے‘ ٹیم بھی تشکیل دی جائیگی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎