آپ نے امریکی کارروائی میں ہلاک اسامہ کے قتل کو سفاکانہ قتل کیوں کہا؟ امریکی صحافی کے سوال پر عمران خان نے دبنگ جواب دے ڈالا

امریکی اخبار کی خاتون صحافی نے اسامہ بن لادن کے متعلق سوال پوچھا تو عمران خان نے اسکا دبنگ جواب دے ڈالا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ  اس آپریشن میں اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کا مسلہ نہیں تھا بلکہ پاکستان پر عدم اعتماد کیا گیا. امریکا نے ہم پر بھروسہ نہیں کیا.

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت ہی شرمناک تھا کہ ہم اپنے فوجی اور عام شہریوں کو بم دھماکوں میں صرف اس لیے مروا رہے ہیں کیونکہ ہم امریکی جنگ میں حصہ لے رہے ہیں لیکن بدلے میں امریکا نے ہم پر بھروسہ بھی نہیں کیا.

امریکہ کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کو بتانا چاہیے تھا ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم امریکہ کے اتحادی ہیں یا وہ ہمارا دشمن ہے.

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستانیوں کی  نے ذلت و رسوائی محسوس کی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم پر بھروسہ نہیں کیا گیا.

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎