عوام پر بوجھ اور وزرا کی موج والا سلسلہ ختم، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

ملک بھر میں منتخب نمائندے دورانِ سفر جہاں سے بھی گزریں، محصول ادا کریں: مراد سعید_ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس سے چھوٹ کی عوامی نمائندوں کی موجیں ختم ہوگئیں۔

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎