وزیراعظم کو6 ماہ تک میڈیا پر نہ آنے کا مشورہ۔۔۔ یہ مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟ جانئے

معروف صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ اگر 6 ماہ تک وزیراعظم میڈیا پر کوئی تقریر نہ کریں اور صرف خاموش رہیں تو آپ یقین کریں کہ ملک میں استحکام بھی آ جائے گا اور یہ پورا میڈیا مثبت بھی ہو جائے گا.


معروف صحافی کا کہنا تھا کہ آپ کو وزیراعظم کی ہر تقریر سے ایک نیا بحران پیدا ہوتا نظر آئے گا.  جاوید چوہدری نے کہا کہ واقعہ اگر میڈیا صرف 6 ماہ تک ترقی دکھائے تو ملک شاہد بہت ترقی کرے.

انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف اور صرف حکومت اور وزیراعظم کو دکھاتا ہے. 

ان کا کہنا تھا کہ میری اور ہر پاکستانی کی عمران خان سے درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان صرف 6ماہ کام کر کے دکھائیں اور میڈیا پر کوئی تقریر نہ کریں. عمران خان صرف خاموش رہیں اور آپ یقین کریں کہ ملک میں استحکام بھی آ جائے گا اور یہ پورا میڈیا مثبت بھی ہو جائے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎