ملکی معیشت کو سہارا ملنے لگا، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے متعلق زبردست خبرآگئی

چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے.


وزیر اعظم عمران خان سے شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی کے وفدنے ملاقات کی جس میں کمپنی کے چیئرمین وانگ یوڈان نے وزیر اعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جس کا وزیر اعظم عمران خاننے خیر مقدم کیا.

 وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎