عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں کا احتساب کا سلسلہ شروع کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے پیر کو طلب کیے گئے خصوصی اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی پر بریفنگ لی جائے گی۔


حکومت کے 100 روز میں کس وزیر اور کس مشیر نے کیا کارکردگی دکھائی؟ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنی کارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر، مشیر اور معاونِ خصوصی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لئے 10 منٹ دیے جائیں گے اور بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے لئے رکھے جائیں گے۔ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کرائی گئی تھیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎