وزیراعظم کا بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے کمزور علاقوں کو اوپر لے کر آنا ہے۔


اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عدل و انصاف کے نظام میں امیر و غریب میں خلیج ختم ہوجاتی ہے، ہم کبھی کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ماضی میں ہمیں ڈو مور کہنے والے افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں، آج وہ کہتے ہیں کہ ہماری مدد کریں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قوم نظریےسے ہے، نظریہ نہ رہے تو قوم نہیں رہتی،قائداعظم نے پوری کوشش کی کہ مسلمان اور ہندو متحد ہو کر رہیں، لیکن انہیں احساس ہوگیا کہ مسلمانوں کےلئے الگ ملک ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے ہندوستان میں مسلمانوں کو برابری کا حق حاصل نہیں،موجودہ صورتحال میں لوگوں کو اب پاکستان کی اہمیت سمجھ آتی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎