ترکی کی شہریت حاصل کرنے والوں کیلیے خوشخبری

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی حکومت نے اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

اس نے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے سے خریدی گئی غیر منقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎