صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رشوت کا انکشاف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیلی فون لگوانے پر 50 ہزار روپے رشوت کا انکشاف کیا ہے۔


قومی الیکشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں ٹیلی فون لگوایا تو 50ہزار روپے رشوت گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ لوگوں کو تعجب ہوگا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں ڈینٹسٹ بنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری نظام طاقت اور پیسے والوں نے گھیر رکھا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎