کونسی پاکستانی فلم بھارتی فلم فیسٹیول کے لیے نامزد ہوئی؟ نام جان کر آپ بھی حیران رہ جاے گے

 

 

فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

بھارت میں کے شہر جے پور میں انٹرنیشنل فلمی میلے کا 11 واں ایڈیشن آئندہ ماہ 18 تا 22 جنوری تک ہوگا جس میں پاکستانی نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بطور بہترین فیچر فلم نامزد کیا گیا ہے۔

فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

فلم کی نامزدگی کی خوش خبری ہدایت کار نے ٹوئٹر پیغام میں دی۔

’لوڈ ویڈنگ‘ کی کہانی لڑکیوں کی شادی اور جہیز کے مسائل کو اجاگر کرنے پر مبنی تھی جس میں رومانوی کامیڈی کا تڑکا شامل تھا۔

مہوش حیات نے’لوڈ ویڈنگ‘کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎