اسٹیٹ بینک آف پاکستان یادگاری سکہ جاری کرے گا مگر کب؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ 10 دسمبر کو جاری کرے گا۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے جانے والے سکے پر ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان درج ہوگا۔ یادگاری سکہ10دسمبر2018سےجاری ہوگا۔

یہ سکےسروسزکارپوریشن کےتمام فیلڈ دفاتر سے جاری ہوں گے۔سکےکا قطر30ملی میٹراور وزن13.5گرام ہوگا۔

یہ سکّہ تانبے اور نکل کی دھات سے بنا ہے، جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے۔اس کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہلال اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ اردو میں 'اسلامی جمہوریہ پاکستان' کنندہ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎