’ایک چور ہی چور کو ڈھونڈتا ہے‘

اداکارہ منشا پاشا اور اداکار احمد علی اکبر کی نئی فلم ’لال کبوتر‘ کا زبردست ٹیزر جاری ہوگیا ہے—.سوشل میڈیا فوٹو

معروف اداکارہ منشا پاشا اور اداکار احمد علی اکبر کی نئی فلم ’لال کبوتر‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

ایک منٹ دورانیئے پر مشتمل ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید فلم میں احمد علی اکبر ایک چور کا کردار نبھا رہے ہیں اور کسی کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں۔

پورے ٹیزر میں صرف ایک ڈائیلاگ دیا گیا ہے، جس میں احمد اکبر کہتے ہوئے نظر آتے ہیں، ’ایک چور ہی چور کو ڈھونڈتا ہے‘۔

View this post on Instagram

Excited to share the teaser of #LaalKabootar, OUT NOW! Follow @laalkabootar to be the first ones to see the teaser. #Comingsoon #KamalKhan #NehrGhar #AhmedAliAkbar #ManshaPasha #HaniaChima #KamilChima #action #crime #thriller #PakistaniCinema

A post shared by Ahmed Ali Akbar (@ahmedaliakbarofficial) on Dec 7, 2018 at 7:30am PST

تاہم ٹیزر دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ منشا پاشا کی احمد اکبر سے کیسے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ منشا پاشا اور احمد اکبر کی جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوگی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎