میئر کراچی وسیم اختر کی مشکلات میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ بارہ مئی کیس کے مزید 2 مقدمات میں میئر کراچی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، مقدمات میں عمیر صدیقی گرفتار، وسیم اختر سمیت 19 ملزم ضمانت جبکہ 20 مفرور ہیں۔


انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 2 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎