پی ٹی آئی والوں کو غلط کام کرنے پر کیا سزا ملنی چاہییے، شیخ رشید نے بتا دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ کسی گندی بات میں ملوث ہوں تو انہیں ڈبل سزا ملنی چاہیے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج معیشت مضبوط اور سرحدیں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر جیسے ا دارے دوسرے ملکوں میں بھی ہیں ، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اچھے کام کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ قانون کی حاکمیت برقرار رکھے ہوئے ہے، چیف جسٹس کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف اور مریم نواز سے ڈیل نہیں ہوئی ہے اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے، جبکہ شہباز شریف این آر او کے لیے مرے جا رہے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎