تین چار خراب اننگز پر شور مچانا درست نہیں،انضمام الحق نے ایسا کس کیلیے کہا جان کر آپ بھی حیران رہ جاۓ گے

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچزجیتے ہوئے تھے لیکن بیٹسمین ذمہ داری پوری نہیں کرسکے۔ کیویز کیخلاف سیریز میں شکست کے سب ذمہ دار ہیں۔انھوں نے کہا کہ امام الحق باصلاحیت کھلاڑی ہے،اس نے پاکستان کےلیے بہت کرکٹ کھیلنی ہے۔


چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ، ٹیم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

امام الحق نے نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچز کی 5 اننگزمیں صرف 73رنزبنائے لیکن چیف سلیکٹر نے اپنے بھتیجے کا بھرپوردفاع کیا اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ اس نے پاکستان کرکٹ کیلئے بہت کھیلنا ہے،ایسے کھلاڑی کی 3 چاراننگزخراب ہوں تو شورنہیں مچانا چاہئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎