محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی بڑی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔


لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیریئر میں ایسا لمحہ آ گیا تھا کہ وہ مزید کچھ حاصل نہیں کرنا چاہتے تھے اور عزت کے ساتھ جانا چاہتے تھے ۔

محمد حفیظ نے واضح کیا کہ کسی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیل رہا تھا،جوچاہتا تھا وہ ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اب محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دوں گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎