ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو نیدرلینڈز سے شکست کے باوجود بڑی خوشخبری مل گئی

ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے آخری مرحلے کے میچوں میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 5-1 اور جرمنی نے ملائیشیا کو 5-3 سے شکست دے دی تاہم پاکستانی ٹیم کے پاس اب بھی ایونٹ میں اپنے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ایک موقع باقی ہے۔


بھارت کے شہر بھوبھنشور میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میں نیدرلینڈز کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی اور شروع ساتویں منٹ میں تھیری برینکمان نے گول کر کے برتری دلادی۔

پاکستان کے عمر بھٹہ نے فوری طور پر نویں منٹ میں شاندار گول کے ذریعے پاکستان ٹیم کو میچ میں واپس لایا جو میچ کے 27 ویں منٹ تک برقرار رہا تاہم ویلنٹن ویرگا نے گول کرکے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے 37 ویں منٹ میں بوب ڈی ووگڈ، 47 ویں منٹ میں جورٹ کرون اور 59 ویں منٹ میں مینک وین ڈیر ویرڈین نے گول کرکے ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کردی۔

مقرررہ وقت پر نیدرلینڈز نے میچ کو پاکستان پر 1 کے مقابلے میں 5 گول کی برتری ختم کیا۔

نیدرلینڈز کے سیووین ایس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم نے شکست کے باوجود پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کو پری کوارٹرفائنل میں جانے کے لیے نیدرلینڈز سے شکست کی صورت میں گروپ کی دوسری ٹیم ملائیشیا کو جرمنی سے ہارنا لازم تھا اگر ملائیشیا کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی تو قومی ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی مشکل ہوجاتی۔

اگر ملائیشیا اپنا میچ برابر کرتاتو پاکستان کو پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے لیے نیدرلینڈز سے میچ کو برابر کرنا پڑتا۔

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو اب تک نیدرلینڈز سے قبل جرمنی کےہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم ملائیشیا کےخلاف میچ ڈرا ہوا تھا۔ قبل ازیں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کشمنر سہیل محمود سےملاقات کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎