سرفرازاحمد کی کپتانی کے متعلق چیف سلیکٹرانضمام الحق نےاپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی اب تک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور ان کے علاوہ کپتانی کےلئے کوئی آپشن نہیں۔


سماء کے پروگرم اسپورٹس سیکشن میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اوپنرز توقعات کے مطابق پرفارمنس نہ دے سکے لیکن پلیئرز کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم چوتھی اننگز میں دباؤ برداشت نہیں کر پاتی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ مصباح اور یونس کے متبادل ملنا آسان نہیں البتہ اظہر علی اور اسد شفیق کو کھیل کا معیار بڑھانا ہوگا۔

انضمام الحق نے کہا کہ یاسرشاہ کی پرفارمنس زبردست ہے اس لیے ون ڈے میں بھی موقع دے سکتے ہیں، امید ہے یاسر 500 وکٹیں حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں آف اسپنر نایاب ہیں۔

انضمام الحق رن آؤٹ سے متعلق وسیم اکرم کی بات پر بول پڑے

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ احسان مانی اور نجم سیٹھی کے کام کا طریقہ الگ الگ ہے، احسان مانی کرکٹ کو سمجھتے ہیں، لیکن ٹیم سلیکشن میں سیٹھی صاحب کا کوئی دخل نہیں تھا اور احسان مانی بھی مداخلت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان سے مشاورت کے بغیر فیصلہ نہیں کرتے اور کوچ مکی آرتھر سمیت سب ایک پیج پر ہی ہیں۔

آئندہ ہونے والی سیریز سے متعلق چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عباس جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے دستیاب ہوں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎