لیگی رہنما احسن اقبال نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرے، اپوزیشن مکمل تعاون کرے گی—فوٹو: فائل


اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبہ قائم کرنے کیلئے آئینی ترمیم میں وفاقی حکومت کی مدد کی پیشکش کر دی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرے، اپوزیشن مکمل تعاون کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت جلد انتخابات کا رسک نہیں لے گی، جلد انتخابات ہوئے تو عوام ان کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کرادے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پانچ سال کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے، روپے کی قدر میں کمی کی مثال نہیں ملتی، روپیہ فٹ بال کی طرح لڑھک رہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎