منی لانڈرنگ پر وزیراعظم کی ہمشیرہ کیخلاف مقدمہ۔۔۔ نا قابل یقین فیصلہ ہوگیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شواہد مل جانے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے.


نجی نیوز میڈیا سے گفتگو کے دوران  شہزاد اکبر نے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کی صورت میں ان کی پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی. سیاست دانوں سمیت کئی افراد کے بیرون ممالک 40 کروڑ پائونڈز کے اکائونٹس منجمد کرا چکے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکائونٹس کا ذمہ دار اسٹیٹ بنک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے، آئینی نظام کو سب سے زیادہ خطرہ کرپشن سے ہے.

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تعاون کررہاہے تو اسے گرفتار نہیں کیاجا سکتا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کا مانیٹرنگ یونٹ سب سے کمزور ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎