آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا فیصلہ ہوگیا

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی


بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اور مارکس ہیرس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎