’یوٹرن‘ کے مسئلے پر ملائیشین وزیراعظم بھی میدان میں آ گئے، زبردست وضاحت کردی

وزیراعظم عمران خان کے دوست اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد بھی ’یوٹرن‘ کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بسا اوقات یوٹرن لے لینا درست ہوتا ہے.


صدارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر خطاب کے دورانمہاتیر محمد نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اپنی سابقہ پالیسیوں سے یوٹرن لے لینا درست اقدام ہے کیونکہ کبھی کبھار ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں.

مہاتیر محمد کی حکومت بھی اپنی حکومتی پالیسیز میں یوٹرن لینے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہی ہے.

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ لوگوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اگر اس کا پتہ چل جائے تو پھرعقلمندی اسی میں ہے کہ اس سے پیچھے ہٹ جایا جائے. بعض اوقات ہم غلط سمت میں چلے جاتے ہیں، ضرورت پڑنے پر ہم واپس پلٹتے ہیں، ہم مکمل لوگ نہیں ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیشک  ہم میں سے بیشتر لوگ ایماندار ہیں لیکن ان سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎