شہباز شریف کیلئے کونسی جگہ سب جیل قرار دے دی گئی ؟ بڑی خبرآگئی

چیف کمشنر اسلام آباد نے منسٹر اینکلیو میں ہاؤس نمبر 26 کو شہباز شریف کیلئے سب جیل قرار دے دیا ہے۔ منسٹرز اینکلیو میں گھر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو رکھنے کے لئے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کےلیے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا تھا۔ اس سے قبل آج احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کو ایک دن کا راہداری ریمانڈ دیا، جس کے بعد اب انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسلام آباد لے جایا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے۔

لاہور: نیب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کرلیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کے توسط سے نیب عدالت میں شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے سے متعلق تحریری درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانا ہے اس لیے ضروری کارروائی کی اجازت دی جائے۔ نیب عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، عدالت کی جانب سے راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد شہباز شریف کو آج دوپہر کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎