’پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے‘ یہ بات کس عالمی شخصیت نے کی؟ جان کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

اقوا م متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔


اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔

نکی ہیلے نے کہا کہ امریکا آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎