شاہد کپور نے کینسر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کےمعروف اداکار شاہد کپورسے متعلق یہ پچھلے چند دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے تاہم اب انہوں نے خود اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔


بھارتی اخبارکے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر بھارتی میڈیاپر کئی دنوں سے مسلسل یہ خبریں آرہی تھیں کہ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں اسٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اس خبرنے شاہد کپور کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا لیکن اب شاہد کپور کی جانب سے تردید کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہد کپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور لوگ اُن سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔‘

’’شاہد کپور فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوگئے ہیں‘‘ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سرجری یا علاج کے لیے دہلی نہیں گئے بلکہ وہ کچھ دنوں کی چھٹی لے کر آئے ہیں تاکہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزاز سکیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎