وزیراعظم نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے.وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے  محکمہ آثارقدیمہ نے سروے مکمل کر لیا ہے.


گورنر ہاؤس میں پڑے قدیمی اور تاریخی نوادارت کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وی پی آئی کلچر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے مختلف گورنر ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

اس سے قبل لاہور کے گورنر ہاؤس کے بعد حکومت نے گورنرہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.  مری میں گورنر ہاؤس کشمیر پوائنٹ پر واقع ہے.

ہر اتوار لوگ اپنی فیملی کے ساتھ آتے ہیں اور پورا دن یہاں گزارتے ہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎