موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

لاہور (دنیا نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں 24 سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔


محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ احکامات پر دسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عمل درآمد کروائے گی، تمام سرکاری اور نجی اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آج صبح لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مریدکے، شیخوپورہ، میاں چنوں، شاہ کوٹ سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر بارش سے درجہ حرارت مزید گر گیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎