پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بعد کے پی کے وزیراعلیٰ بھی نیب کے شکنجے میں

محمود خان مالم جبہ اراضی لیز پر دینے کے وقت وزیر سیاحت تھے۔ فوٹو: فائل


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کر لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے معاملے پر محمود خان کو 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

محمود خان مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت صوبائی وزیر سیاحت تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎