کون پاس ہوا کون فیل؟اورکس کو دی شاباش؟ نام سامنے آگئے

وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کو بہترین کارکردگی پر وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے— فوٹو:فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کی کارکردگی سے خوش ہیں اور انہوں نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید اور فیصل واوڈا 100 روزہ امتحان میں پاس ہوگئے؟

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زایب خانزادہ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی جانچتے ہوئے مراد سعید کی کارکردگی کو زیادہ سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے کمیونیکیشن مراد سعید کو بہترین کارکردگی پر وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا 9 گھنٹے طویل اجلاس، عمران خان نے 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎