آئی فون کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کوال کوم اور ایپل کے درمیاب پیٹنٹ کے تنازع پر چین کی عدالت نے ’آئی فون‘ کی چین میں فروخت پر پابندی عائد کردی۔


عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ فوژو انٹرمیڈیٹ پیپلز پارٹ کوال کوم کی درخواست پر فوری طور پر آئی فون 6ایس، آئی فون 6ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7پلس، آئی فون 8، آئی فون 8پلس اور آئی فون ایکس کی فروخت روکنے کا حکم دیتی ہے۔

عدالت نے آئی فون کو کوال کوم کے سافٹ ویئرز کے دو پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

امریکا کی دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کوال کوم اور ایپل کے درمیان ایک عرصے سے پیٹنٹ اور رائلٹی پر عدالتی جنگ جاری ہے۔

کوال کوم کے وکیل ڈون روزن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپیل ہماری انٹلیکچوئل پراپرٹی سے فائدہ اٹھا رہا تھا جبکہ ہمیں ہرجانہ ادا کرنے سے بھی منع کردیا۔

سافٹ ویئر کے پیٹنٹ کے حوالے سے مسائل کے بعد ایپل مزیدمسائل سے بچنے کے لیے اپنا سافٹ ویئر تیار کرے گی تاکہ وہ اپنے فون بیچ سکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎