بیروزگاری کے خاتمے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت نے بے روزگار افراد کو آسان کاروبار کی فراہمی کے لیے تین سالہ حکمت عملی پرغور شروع کردیا۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق ’’آسان کاروبارحکمت عملی‘‘ سال 2021 تک کے لیے ہے۔


یہ حکمت عملی وزارت خزانہ، ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک ،صوبائی حکومتوں اورعالمی بینک سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی۔

آسان کاروبار حکمت عملی کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں الیکٹرانک ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کے ساتھ سندھ اور پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

لیسکو اور کے الیکٹرک صارفین کو بل جاری کرنے سے قبل نرخوں میں تبدیلی سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ جائیداد کے تنازعات کے حوالے سے اعداد و شمار بھی جاری کیے جائیں گے۔ حکمت عملی کے تحت اراضی کے لین دین میں ای رجسٹری اور آئن لائن فرد کی سہولیات متعارف کرانے کے ساتھ تمام ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎