عمران خان نے مخالفین کے دل بھی جیت لیے جمعیت علماءاسلام بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی

عمران خان نے اپنے  مخالفین کے دل بھی جیت لیے ہیں ملک کی بڑی مخالف جماعت جے یو آئی بھی تعریف پر مجبور ہوگئی. 


قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالواسع نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ ٹرمپ کو جوجواب موجودہ حکومت نے دیا اس پر ستائش کرتے ہیں.

واضح رہے کہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ ہی عمران خان اور پی ٹی آئی جماعت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے لیکن ٹرمپ کو بھر پور جواب دینے پر جمعیت علماءاسلام کے رہنما بھی عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے.

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ٹوئٹر پر بھرپور جواب دیا تھا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎