عوام کے لیے اچھی خبر حکومت کا ایک اور شاندار یو ٹرن

حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنا دی ہے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں کیے جائیں گے بلکہ عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی.


چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  ذوالقرنین علی خان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزبند نہیں کیے جائیں گے وزیراعظم سے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے.

انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز کی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا.

 ذوالقرنین علی خان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی اور عوام کی سہولت کے لیے  دورجدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئےآن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎