عالیہ بھٹ اوررنبیر کپورکے درمیان کیارشتہ ہے؟ عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے تمام شکوک وشبہات دورکردئیے

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد اور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے اس بات کا اعتراف کرلیاہے کہ اُن کی بیٹی اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان محبت کا رشتہ ہے۔


بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کچھ روز قبل برطانوی میگزین ’دی ٹیلی گراف‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کی بیٹی عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اس بات کو سمجھنے کے لیے کسی ذہانت کی ضرورت نہیں ہے۔‘

بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کہا کہ انہیں رنبیربے حد پسند ہے کیونکہ وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔ وہ اپنے رشتے کو کیسے آگے بڑھاتا ہے یہ اُن پر منحصر ہے، وہ سمجھدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سے متعلق اپنی بیٹی کو کوئی تجویز نہیں دینا چاہتے کیونکہ جب اُن کا دور تھا تو انہیں بھی ہرگز پسند نہیں تھا کہ کوئی اُن کی زندگی میں دخل اندازی کرےاور یہی بات وہ عالیہ کے لیے بھی سوچتے ہیں۔

اس کے علاوہ مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ وقت ہی بتا سکتا ہے کہ عالیہ اپنے مستقبل کے لیے کیا فیصلہ کرتی ہیں،زندگی جینے کا نام ہے اور وہ جینے کے طریقے جانتی ہیں، دیکھا جائے گا کہ کل ہمارے لیے کیا لاتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎