کسی وفاقی وزیر کی وزارت واپس لی جائے گی یا نہیں ؟ وزیراعظم کا حتمی فیصلہ آگیا

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد ختم ہوا جس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.


وزرا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے فی الحال کسی بھی رکن کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

وزیراعظم نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور فیصل واوڈا کی کارکردگی کو سراہا جبکہ دوسرے وزرا کی کارکردگی پر بھی اعتماد کا اظہار کیا.

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو نئے ٹاسک دیتے ہوۓ کہا کہ اسی طرح  تمام ارکان کی کارکردگی کا 100 روز بعد دوبارہ جائزہ لوں گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎