نواز شریف کی رہائی کے بدلے پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریاں

معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ میں آپ لوگوں کو ایک خبر دیتا چلوں کہ سابق وسزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سعد رفیق بھی جیلوں میں ہوں گے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ نواز شریف نے مڈل ایسٹ کے ایک ملک سے عرض کی ہے کہ آپ پانچ بلین ڈالر حکومتِ پاکستان کو دیں اور میرے خاندان کی خلاصی کروا دیں.


چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دبئی،سعودی عرب اور قطر میں سے ایک ملک سے مدد مانگی ہے جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کے بدلے ایک لاکھ نوکریاں بھی دی جائیں گی۔ایک اور صحافی نے خبر دی کہ نواز شریف ہفتے کے روز ایک شخصیت سے ملے اور کہا کہ لگتا اب میری ان کیسز میں بچت ہونے والی نہیں ہے ا سلیے این آر او کرو دو۔

اور انہوں نے ایسے بندے سے یہ بات کی ہے جس کی طاقت ور لوگوں تک رسائی ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دفاعی اور معاشی معاہدے کیے اور پاکستان کو ترقی دی پر افسوس کہ اس کے نتیجے میں جیل بھیج دیا گیا۔۔اگر ہم نے این آر او لینا ہوتا تو لندن سے پاکستان نہ آتے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎