آئی سی سی نے معروف آف سپنر کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے کر بڑی پابندی لگا دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے سے منع کر دیا ہے.


دانانجیا کا باؤلنگ ایکشن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا.

ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برسبین میں ان کا انفرادی ٹیسٹ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ان کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی قانونی حد 15 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے.

آئی سی سی کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ معائنے کے دوران سری لنکن آف سپنر اکیلا دانانجیا کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی ہے جس کے باعث فوری طور پر انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ سے روک دیا گیا ہے

25 سالہ آف سپنر نے سری لنکا کی جانب سے فروری میں ٹیسٹ کرکٹ ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اب تک 5 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم اب اس پابندی کے خاتمے کیلئے انہیں لازمی طور پر اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنا ہو گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎