’ہنسناکیساہم توکھل کرروبھی نہ سکے‘

احتساب عدالت کےباہر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ایک صحافی سے گفتگو کے دوران اپنی ہنسنے بولنے میں کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہنسناکیساہم توکھل کرروبھی نہ سکے‘۔


نیب ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کےبعد نوازشریف سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ 'آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیا ہے اور آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے جس پر نواز شریف نے صحافی کو جواب دیا، 'ہنسنا کیسا؟ ہم تو کُھل کر رو بھی نہ سکے۔

انہوں نے صحافیوں سےکہا کہ 'میں معافی چاہتا ہوں، مختصر سا جواب دیا ہے، مگر دل سے دیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎