ن لیگ کو بڑا دھچکا خواجہ برادران کے خلاف اب تک کی بڑی کاروائی عمل میں آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر ریلوے خواجہ سلمان رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو نیب ٹیم نے گرفتار کر لیا۔


خواجہ برادران کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے رو برو پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پیراگان ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزم قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے،دونوں بھائیوں سے اس حوالے سے تحقیقات کرنی ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستیں خارج کردیں،نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے کر نیب آفس منتقل کردیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎