صرف یہ کام ہو جائے تو پاکستان بالکل ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بڑی بات بتا دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی چیز ناممکن نہیں ہو سکتی.


ملک  میں ہر چیز ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے ہماری نیت کا  ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے  ایک نہایت مشکل وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے.

پاکستان آج دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھی بہت سارے شعبوں میں پیچھے رہ گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ملک کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے.ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم موجودہ حالات کو ٹھیک کریں، اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی چیز ناممکن نہیں.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎